اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی امور کے پاکستانی تجزئیہ نگار سجاد میر نے کہا ہے کہ شام کے عوام نے بھاری اکثریت سے بشار اسد کو ووٹ دے کر امریکہ اور مغربی ممالک کو یہ پیغام دیا ہے کہ اب شامی عوام اور حکومت کے خلاف سازشیں بند ہونا چاہیئے۔ سجاد میر نے آّج ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک یہ سمجھ رہے تھے کہ بشار اسد چھ ماہ سے زیادہ مقاومت نہیں دکھا پائیں گے اور وہ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر کے ملک سے بھاگ جائیں گے۔ لیکن بشار اسد نہ فقط گذشتہ ۳ سال سے مقاومت کررہے ہیں بلکہ انہوں نے دہشتگردوں کو شکست بھی دی اور انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی بھی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب امریکہ کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے کہ شام کے عوام کی کیا خواہش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲